کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز۔۔ملک کے 20اہم شہرو ں کو خطرناک قرار دیدیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) کرونا وائرس کا پھیلاو، ملک کے 20 شہر خطرناک ترین قرار، وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ تمام صوبوں میں اقدامات شروع ہوچکے، بھرپور اقدامات کیے تو کورونا کا پھیلاؤ کم ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ملک بھر میں کووڈ19 صورتحال اور ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے

سے جائزہ اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہوا ۔اجلاس میں بتایاگیاکہ اس وقت کرونا وائرس پھیلاو کے حوال سے ملک کے 20 شہر خطرناک ہیں۔ 20 شہروں میں کرونا وائرس کا بہت زیادہ پھیلاو رپورٹ ہوا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ ملک کے 20 شہروں میں کورونا وائرس تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ ملک کے مختلف حصوں میں ہیلتھ گائیڈ لائینز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر ایس او پیز کی 10439 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔بتایاگیا کہ 937 مارکیٹوں،22 انڈسٹریز،1117 گاڑیوں پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی،ٹیسٹنگ ٹریسنگ اور کورنٹائن پالیسی کے تحت ملک بھر میں مختلف مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا۔ بتایاگیاکہ پنجاب میں 7 لاکھ 80 ہزار کی آبادی کے لیے 249 اور سندھ میں 17 لاکھ 22 ہزار کی آبادی کے لیے 28 مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا۔ بتایاگیاکہ خیبر پختونخواہ میں 601 آزاد کشمیر میں44 اسلام آباد میں 10 اور گلگت بلتستان میں 14 مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ،اجلاس میں عید الاضحی کے حوالے سے مویشی منڈی انتظامات اور ہیلتھ گائیڈ لائینز زیر غور کیا گیا ،اجلاس میں ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کے حوالے سے درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔بتایا گیا کہ جولائی کے اختتام تک آکسیجن بیڈز میں 2150 کااضافہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close