جب تک عوام پولیس کے ساتھ معاونت نہیں کرینگے اس وقت تک امن و امان کی صورتحال کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم

جہلم(نامہ نگار)جب تک عوام پولیس کے ساتھ معاونت نہیں کرینگے اس وقت تک امن و امان کی صورتحال کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں تمام افسران اور ملازمین کی اچھی

کارکردگی پر انعام ملے گا جبکہ ناقص کارکردگی پر سزا ملے گی ،انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں اب کرپشن کی کوئی جگہ نہیں اگر کسی ملازم یا افسر کے متعلق اس طرح کی کوئی شکایت موصول ہوئی تو اس کے خلاف محکمانہ انکوائری کے بعد سخت کارروائی ہوگی۔انہوں نے جرائم پر قابو پانے کی حکمت عملی کے بارے میں بتایا جس کی وجہ سے 98مجرمان اشتہاری اور اٹھارہ عدالتی مفرور جبکہ ایک ڈکیت گینگ ، دو موٹر سائیکل چور گینگ اور تین مویشی چور گینگ کے ساتھ ساتھ83منشیات کے مقدمات درج ہوئے جس میں 83ملزمان کو گرفتار کیاگیا انہوں نے بتایا کہ منشیات فروشوں سے 36کلو چرس،چار کلو ہیروئن اور276بوتلیں شراب کی برآمد ہوئی اور تمام منشیات فروش گرفتار ہوئے۔جس سے منشیات فروشی کے کاروبار میں کمی واقع ہوئی انہوں نے کہاکہ ضلع میں ناجائز اسلحہ کی بھرمار تھی اور لوگ سرعام لیکر گھومتے تھے جس پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے 51ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 53پسٹل پانچ رائفلز،آٹھ رائفل بارہ بور،ایک کاربین، چار کلاشنکوف، چار خنجر،ایک ریوالور اور 280گولیاں برآمد کرکے ان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے انہوں نے کہا کہ جہلم میں قمار بازی کے موبائل اڈے کام کررہے تھے جس پر حکمت عملی بنا کر قمار بازی کے چاروں کو اڈوں کو ختم کیاگیا اور جوئے پر لگی ہوئی ایک لاکھ73سے زائد رقم تیرہ موبائل فونز اور دو موٹر سائیکلز ایک گھڑی اور قمار بازی کے لوازمات برآمد کیے جبکہ 34ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کیے انہوں نے کہاکہ دفعہ144کی خلاف ورزی پر91مقدمات درج کرکے 171ملزمان کو عدالتوں نے بھاری جرمانے کیے اسی طرح پتنگ بازوں کے خلاف 26مقدمات درج کرکے تیس ملزمان گرفتار کیے گئے جن کے قبضہ سے 3900پتنگیں اور 33ڈوریں برآمد کی گئیں انہوں نے بتایا کہ سنگین نوعیت قتل کے آٹھ مقدمات میں تیرہ ملزمان گرفتار کیے جبکہ گاڑیوں کی چوری کے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے تیس لاکھ ساٹھ ہزار روپے کی چار موٹر سائیکلیں ایک کار برآمد کی گئی انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے معاملات میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت کو بہتر کرنے کے لیے ڈی ایس پی ٹریفک محمد ارشد کو ایک ٹاسک دیاگیا جنہوں نے اپنے وارڈنز کے ہمراہ 5529چالان کرکے چود ہ لاکھ 65ہزار سے زائد جرمانہ کیا انہوں نے بتایا کہ اسی طرح کورونا وائرس جیسی موذی بیماری سے بچاؤ کے لیے ڈبل سواری پر پابندی کے عمل کو یقینی بنایا جبکہ ہر شہری کو فیس ماسک استعمال کرنے کے لیے ان کا شعور بیدار کیا گیا انہوں نے کہاکہ میرے دروازے ہر شخص کے لیے کھلے ہیں جبکہ جن لوگوں کے مقدمات عدالتوں میں ہیں وہ انصاف عدالتوں سے لیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close