میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا اور میں اپنی جہالت کا اعتراف کر لیتا ہوں، سابق جرنیل بھی حکومت پر پھٹ پڑے

لاہور(پی این آئی) اس وقت پاکستان میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف ہے۔ وزیراعظم عمران خان 22 سال کی محنت کے بعد 2018 کے الیکشن میں کامیاب ہو گئے تھے۔ تا ہم اب تک ان کی حکومت کی تنقید کا ہی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ اسی پر بات کرتے ہوئے ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹنٹ

جنرل(ر)امجد شعیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا اور میں اپنی جہالت کا اعتراف کر لیتا ہوں۔بات شروع کرنے سے پہلے انہوں نے ایک مثال بھی دی جس میں ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی 2 سال کا بچہ بھی کسی گرم چیز کو ہاتھ لگاتا ہے تو اسے سمجھ آجاتی ہے کہ میں نے آئندہ اس کو ہاتھ نہیں لگانا۔ان کی مثال سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ عمران خان کی حکومت سے سخت ناخوش ہیں جس کے بعد اب وہ دوبارہ پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ نہیں دیں گے۔خیال رہے کہ اس طرح کے تجزیے موجودہ حکومت پر پہلے بھی کئے گئے ہیں جن میں عمران خان اور ان کی کابینہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ تا ہم عام عوام کی جانب سے بھی اس حوالے سے بار بار تنقید کی جاتی ہے جبکہ کچھ عرصہ قبل ایک میڈیا رپورٹ میں جب لوگوں سے پوچھا گیا تو ایک بہت بڑی تعداد نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے عمران خان کوووٹ دے کر غلطی کی تھی۔خیال رہے کہ وزیراعظم کو ان کے فیصلوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے کیونکہ عمران خان نے حکومت میں آتے ہی ٹیکس لگا دیئے تھے جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوا تھا اور عام آدمی کو اس سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تا ہم حکومت کی جانب سے کوشش کی جاتی رہی ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح عوام کو ریلیف فراہم کریں لیکن ابھی تک پاکستان کی عوام عمران خان سے زیادہ خوش نظر نہیں آتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close