کراچی، لانڈھی میں 3 منزلہ عمارت ایک طرف جھک گئی، مالک، کرائے دار مقیم، گراؤنڈ فلور پر دکانیں، انسانی جانوں کو خطرہ؟

کراچی(پی این آئی)کراچی، لانڈھی میں 3 منزلہ عمارت ایک طرف جھک گئی، مالک، کرائے دار مقیم، گراؤنڈ فلور پر دکانیں، انسانی جانوں کو خطرہ؟۔کراچی کے علاقے لانڈھی بلال کالونی میں 80 گز پر قائم تین منزلہ عمارت ایک طرف جھک گئی ہے، عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں، جیو نیوز کی خبر پر سندھ بلڈنگ کنٹرول

اتھارٹی کی ٹیم عمارت کا معائنہ کرنے پہنچی۔لانڈھی بلال کالونی میں عمارت مخدوش ہوگئی، 80 گز پر قائم تین منزلہ عمارت پچھلے چار ماہ سے ایک طرف جھکی ہوئی ہے، اب اس میں مزید دراڑیں پڑنا شروع ہوگئی ہیں، جس کی وجہ سے مکینوں اور اہل علاقہ میں خوف پایا جاتاہے۔اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو مطلع کیا کوئی کارروائی نہیں ہوئی، عمارت کے چاروں طرف دراڑیں پڑ گئیں ہیں عمارت میں مالک مکان اور کرائے دار رہائش پذیر ہیں، عمارت کے گراؤنڈ فلور پر دکانیں بھی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں