سابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب میجر ریٹائرڈ مشتاق کورونا سے زندگی ہار گئے

لاہور(پی این آئی)سابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب میجر ریٹائرڈ مشتاق کورونا سے زندگی ہار گئے، سابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب میجر ریٹائرڈ مشتاق کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔میجر ریٹائرڈ مشتاق کو حالت تشویشناک ہونے پر 4 روز قبل سی ایم ایچ لایا گیا تھا جہاں وہ کورونا وارڈ کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر

علاج تھے۔ذرائع کے مطابق میجر ریٹائرڈ مشتاق دو بوتل پلازمہ لگنے کے باوجود جانبر نہ ہوسکے۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے میجر(ر) مشتاق احمد کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں لاہور پولیس لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، وہ انتہائی نفیس، ماتحت پرور اور پروفیشنل آفیسر تھے۔ذوالفقار حمید نے مزید کہا کورونا وبا ایک حقیقت ہے ہمیں احتیاط برتنا ہوگی، لاہور پولیس کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی، شہریوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے 8 اہلکار و افسران فرض کی راہ پر قربان ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close