لاہور کے تھانہ صدر شمالی چھاؤنی کے علاقے سے 36 سالہ فلپائنی خاتون اغوا

لاہور(پی این آئی):لاہور کے تھانہ صدر شمالی چھاؤنی کے علاقے سے 36سالہ فلپائنی خاتون اغوا، تھانہ صدر شمالی چھاؤنی کے علاقے سے فلپائنی خاتون کو اغوا کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق 36 سالہ لیلیٰ نامی فلپائنی خاتون ایک گھر میں ملازمہ تھی جس کے اغوا کا مقدمہ گھر کے مالک کی مدعیت میں نا معلوم افرادکے

خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق 36 سالہ فلپائنی خاتون 8 جون سے لاپتہ ہے اور ابھی تک واپس نہیں آئی۔لاہور پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد غیر ملکی خاتون کی تلاش شروع کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close