ٹڈی دل کے حملے کے بعد محکمہ زراعت کا سوہاوہ میںٹریننگ سیشن

جہلم(طارق مجید کھوکھر)ڈومیلی میں گزشتہ دنوں ٹڈی دل کے حملے کے بعد محکمہ زراعت کی جانب سے سوہاوہ میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شاہدافتخار بخاری اسسٹ کمشنر سوہاوہ شرجیل شاہد کی شرکت،سوہاوہ کے نواحی علاقے ڈومیلی میں گزشتہ دنوں ٹڈی ڈل کے حملہ کے بعد محکمہ زراعت اور

انتظامیہ کی طرف سے فوری کارروائی کی وجہ سے علاقے میں کسان بڑے نقصان سے بچ گئے۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ٹڈی ڈل کے حملے کے خدشہ کے پیش سوہاوہ میں گورنمنٹ کیپٹن حسنات شہید ہائی سکول سوہاوہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شاہد افتخار بخاری اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کی زیر نگرانی ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹر خضر حیات اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور فوکل پرسن شکیل کھٹانہ سمیت کسانوں اور نمبرداروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ٹریننگ سیشن میں حاضرین کو حکومت پنجاب کی طرف سے بنائی گئی موبائل ایپ کے متعلق ٹریننگ دی گئی اور حاضرین کو ٹڈی ڈل سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے متعلق بتایا گیا ٹریننگ سیشن سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کا کہنا تھا کہ ٹڈی ڈل کے حملہ کے خطرہ کے پیش نظر کسانوں اہلیان علاقہ اور نمبرداروں کو ٹریننگ دی گئی ہے تاکہ کسی خطرہ کے پیش نظر فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جا سکے اور کسی بڑے نقصان سے بچا جا جا سکے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں