24 گھنٹے میں راولپنڈی اسلام آباد میں 16 موٹرسائیکل چوری، 17 موبائل فون چھینے گئے، متعدد بھینسیں اور بکریاں چوری

، اسلام آباد (پی این آئی)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 16 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات،موبائل فونز، مویشیوںاورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی ایک موٹر سائیکل اڑا لی گئی۔ کمرشل مارکیٹ میں کنٹونمنٹ بورڈکے سیکرٹری قیصر محمود قمر سے موبائل فون چھین لیاگیا۔تھانہ رتہ امرال نے

گھر میں داخل ہوکر 90ہزارروپے اور 7تولے زیورات چھیننے ، پیرودھائی پولیس نے موبائل ، ایک لاکھ 65ہزار روپے چھیننے،بنی پولیس نے 8 وارداتوں میں8موبائل اور ہزاروں کی نقدی چھننے ، تھانہ صادق آباد پولیس نےموبائل چوری ، موبائل شاپ سے اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ اور 20موبائل فون چھین کر فرار ہو نے ، تھانہ ویسٹریج نےموبائل چھیننے ،تھانہ نصیرآباد نےموبائل اور25سوروپے چھیننے ،تھانہ ریس کورس نے دو وارداتوں میں موبائل اور 9ہزار چھیننے ،تھانہ سول لائن نے دو وارداتوں میں موبائل چھین کر فرار ہونے، گھر کے تالے توڑکرایک موبائل اور 5ہزار چوری کرنے،تھانہ ائرپورٹ نےموبائل اور 1200 زبردستی چھین کر فرارہونے،تھانہ واہ کینٹ نےموبائل چوری ،تھانہ صدرواہ نے سریا مالیتی 2لاکھ اورجنریٹرچوری،تھانہ جاتلی نے بھینس چوری ، تھانہ روات نے تین بکریاں چوری ،تھانہ روات نے 4گائے ، 4بیٹریاں اور پلیٹس ،تھانہ کوٹلی ستیاں نے تین بکریاں چوری ، تھا نہ آبپارہ نے موٹر سائیکل چوری ہو گیا،تھانہ انڈسڑیل ایریا نے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی مالیتی 6 لاکھ روپے چوری ہونے کے مقدمات درج کر لئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں