کراچی کے صنعتی علاقے سائیٹ کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، تیسرے درجے کی آگ بجھانے کے لیے 8 فائر ٹنیڈر مصروف

کراچی(پی این آئی)کراچی کے صنعتی علاقے سائیٹ کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، تیسرے درجے کی آگ بجھانے کے لیے 8 فائر ٹنیڈر مصروف، سائٹ میں حبیب بینک چورنگی کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بیڈ شیٹ بنانے کی فیکٹری میں لگی جس کی اطلاع ملتے ہی 2 فائر ٹینڈرز

روانہ کردیے گئے تاہم آگ پر قابو نہ پانے کے باعث مزید 6 فائر ٹینڈرز بھیجے گئے۔فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 8 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور شہر بھر سے فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا ہے جب کہ آگ بجھانے کے لیے ایک اسنارکل بھی استعمال کی جارہی ہے۔دوسری جانب ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہےکہ آتشزدگی کے باعث سخی حسن ہائیڈرینٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز روانہ کیے جارہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ فائربریگیڈ کو آتشزدگی کے مقام پرپانی فراہم کیا جائے گا اور آگ پر مکمل قابو پانے تک پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close