حکومت وعدوں پر عمل کرکے عوام کو پٹرول کی فراہمی یقینی بنائے،مستفیض شاہ، آصف جنجوعہ، نعیم احمد بھٹی

جہلم(طارق مجید کھوکھر) حکومت پاکستان اپنے وعدوں پر عمل کرکے عوام کو پٹرول کی فراہمی یقینی بنائے تا کہ لوگوں کے حالات زندگی بہتر ہو ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی رہنما مستفیض شاہ بخاری،آصف جنجوعہ،نعیم احمد بھٹی،عبدالوحید بٹ،صدام خان،محمد بشیر،احسان الرحمان نے آج سٹی پولیس ویلفیئر پٹرول

پمپ پر عوام کا رش دیکھ کر ایک سروے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جہلم کے تمام پرائیویٹ پٹرول پمپس جو ہڑتال پر ہیں ان کی ہڑتال بدیادنتی پر مبنی ہے کیونکہ موجودہ حالات میں جس طرح ملک کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی بدحالی کا شکار ہے اسی طرح لوگوں کے معاملات مشکل سے مشکل ترین تر ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت کی منسٹری آف پٹرولیم کو ایسی پالیسیاں بنانی چاہئے پٹرول پمپس ہڑتال کا رویہ ختم ہو سکیں اور جو لوگ بے وجہ ہڑتال کرتے ہیں ان پمپس کے لائسنس کینسل ہونے چاہئیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں