ریسکیو 1122 نے گندم کی فصل اور ائر پورٹ کی عمارت کو بڑے نقصان سے بچا لیا

چترال (گل حماد فاروقی) چترال کے مقام بلچ میں ائر پورٹ کے اندر جھاڑیوں میں آگ لگ گئی، ریسکیو 1122 کی فائر فائٹرز کی ٹیم فائر وہیکلز کے ساتھ موقع پر پہنچے ۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے20 منٹ کے اندر آگ پر قابو پالیا۔ریسکیو1122 کے فائر فائٹرز کے ساتھ محکمہ شہری ہوا بازی کے فائر فائٹرز نے

بھی آگ پر قابو پانے کے لیے کردار ادا کیا۔آگ بجھانے میں ریسکیو 1122 کے 6 فائر فائٹرز نے حصہ لیا اور 4 ہزار لیٹر پانی استعمال ہوا۔ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے آگ بجھا کر ساتھ کھڑی گندم کی فصل اور ائیر پورٹ کی عمارت کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں