جنوبی وزیرستان کو ڈیجیٹل بنانے کیلئے یونیورسل سروس فنٖڈ اور جاز کی مفاہمتی یاداشت پر عملدرآمد9 ماہ گزر جانے بعد بھی نظروں سے اوجھل

وانا (قسمت اللہ وزیر) 13 ستمبر 2019 کو جمعہ کے روز جنوبی وزیرستان کو ڈیجیٹل بنانے کے لئے جاز ٹیلی مواصلات اور یونیورسل سروس فنڈ نے 90 ملین ڈالر کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔اس معاہدے کے تحت طے پایا تھا کہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں براڈبینڈ سروس کا آغاز کیا جائے گا۔

معاہدے پر یو ایس ایف کے سی ای او حارث محمود اور چیف کوآپریٹو اور انٹرپرائز آفیسر جاز کمپنی علی نصیر نے پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں دستخط کیے۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی خالد مقبول صدیقی اور ترجمان صوبائی حکومت اجمل وزیر اور ایم پی اے جنوبی وزیرستان وانا نصیراللہ خان وزیر نے بھی تقریب میں شرکت کی تھی ۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر برائے آئی ٹی خالد مقبول صدیقی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا گوبل ولیج بن چکی ہے اور اس کے مطابق ہمیں خود کو بدلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا تھا کہ تبدیلی موجودہ حکومت کا وعدہ ہے اور ایک اور تبدیلی بہت تیزی سے باہر سے آرہی ہے۔ صدیقی نے مزید یہ بھی کہا تھا کہ موجودہ دور میں تعمیر و ترقی کے لئے براڈبینڈ انٹرنیٹ بہت ضروری ہے۔ “جنوبی وزیرستان کو سیلولر رسائی اور ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی اسے دنیا سے مربوط کرے گی۔”اس تاریخی معاہدے کے دوران جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے نصیر اللہ ، وزیر اعلی کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر ، آئی ٹی پر وزیر اعلی کے معاون خصوصی ، کامران بنگش ، چیف ایگزیکٹو آفیسر یو ایس ایف حارث محمود چوہدری ، جاز چیف کارپوریٹ اور انٹرپرائز آفیسر سید علی نصیر کے علاوہ قبائلی عمائدین نے شرکت کی تھی اس کے علاوہ ملکان نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی تھی لیکن 9 ماہ گذر جانے کے باوجود یہ منصوبہ تشنہ تکمیل ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں