پنجاب میں اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم، اساتذہ تبادلے کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے

لاہور(پی این آئی)پنجاب میں اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم، اساتذہ تبادلے کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔ اساتذہ کیلئے اچھی خبر، تبادلوں پر سے پابندی ختم کر دی گئی، اساتذہ تبادلوں کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔تفصیل کے مطابق 10 سے 16 جون تک اساتذہ کے تبادلوں کیلئے

آن لائن درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ 22 سے 25 جون تک متعلقہ اتھارٹیز سے سیٹوں کی تصدیق ہوگی اور 8 جولائی تک تبادلوں کے آرڈر تیار ہوں گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے تبادلوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج سے تبادلوں کیلئے آن لائن درخواستیں وصول کر کے میرٹ پر تبادلے کیے جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close