شوگر اسکینڈل عدالت پہنچ گیا پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سمیت 17 مالکان نے معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

آباد(اسلام آباد(پی این آئی)چینی سکینڈل انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سمیت 17 ملز مالکان نے چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سمیت 17 ملز مالکان نے چینی سکینڈل انکوائری کمیشن کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی، درخواست چیلنج کرنے

والوں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر ترین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کےصاحبزادے اور ق لیگی ایم این اے مونس الہٰی، وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی کی ملز پٹیشنرز میں شامل ہیں۔درخواستگزاروں نے اپنی درخواست میں وفاق، سیکرٹری داخلہ اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو فریق بنایا گیا جبکہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب اور داخلہ شہزاد اکبر، ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء اور انکوائری کمیشن کےارکان فریقین میں شامل ہیں۔درخواستگزاروں نے انکوائری کمیشن کی تشکیل، رپورٹ اور کابینہ سے منظوری کالعدم قراردینےکی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکوائری کمیشن کی تشکیل غیرقانونی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں