کورونا سے صحتیاب لوگ پلازمہ عطیہ کریں، این ڈی ایم اے نے ہیلپ لائن قائم کر دی، 61-01-111-0304 پر رابطہ کریں

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا سے صحتیاب لوگ پلازمہ عطیہ کریں، این ڈی ایم اے نے ہیلپ لائن قائم کر دی، 61-01-111-0304 پر رابطہ کریں۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے پلازمہ کے عطیے کے لیے ہیلپ لائن 61-01-111-0304 کا آغاز کر دیا گیا

ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق اس ضمن میں ڈیٹا اندراج کے لیے ایک افسر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے پلازمہ کےعطیے کی ہیلپ لائن 24 گھنٹے فعال رہے گی۔این ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے صحت یاب افراد پلازمہ کا عطیہ دینے کے لیے ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔ترجمان این ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ پلازمہ ڈونرز کا نام اور ذاتی معلومات صیغۂ راز میں رہیں گی۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے اپیل کی ہے کہ کورونا سے صحت مند افراد زیادہ سے زیادہ پلازمہ عطیہ کریں۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close