تین دن سے بخار تھا، سانس لینے میں تکلیف، مفتی عبدالقوی کی طبیعت خراب ہو گئی، ہسپتال داخل کرا دیئے گئے

ملتان (پی این آئی)تین دن سے بخار تھا، سانس لینے میں تکلیف، مفتی عبدالقوی کی طبیعت خراب ہو گئی، ہسپتال داخل کرا دیئے گئے،مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے بعد انہیں ملتان میں واقع طیب اردگان اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مفتی عبدالقوی کو تین دن سے بخار تھا اور

انہیں سانس لینے میں تکلیف بھی ہو رہی تھی۔مفتی عبدالقوی کا اس حوالے سے ایک بیان میں کہنا ہے کہ طیب اردگان اسپتال میں زیرِ علاج ہوں، کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا ہے تاہم اس کی رپورٹ ابھی نہیں آئی ہے۔واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی مذہبی اسکالر ہیں جو اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے اکثر میڈیا اور سوشل میڈیا پر نمایاں رہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close