کورونا بلوچستان کے 29 اضلاع میں پھیل گیا، 3 وزراء، 3 ارکان صوبائی اسمبلی بھی شکار ہوگئے

بلوچستان(پی این آئی)کورونا بلوچستان کے 29 اضلاع میں پھیل گیا، 3 وزراء، 3 ارکان صوبائی اسمبلی بھی شکار ہوگئے،بلوچستان میں تیزی سے پھیلتا کورونا وائرس اب صوبے کے وزرا اور اراکین اسمبلی تک بھی پہنچ گیا۔ بلوچستان کے تین وزیر اور تین اراکین اسمبلی بیماری میں مبتلا ہوگئے۔بلوچستان میں کورونا وائرس

صوبے کے 29 اضلاع تک پہنچ گیا ہے۔ اب تک تقریبا ًسات ہزار افراد اس میں مبتلا ہوئے ہیں اور 58 مریضوں کا انتقال ہو چکا ہے۔بلوچستان کے صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی، صوبائی وزیر ریونیو سلیم احمد کھوسو، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے کھیل عبدالخالق ہزارہ اور تین اراکین اسمبلی نصراللہ خان زیرے، میر یونس عزیز زہری اور زابد ریکی شامل ہیں۔جمعیت علما اسلام ف سے تعلق رکھنے والےرکن بلوچستان اسمبلی سید فضل آغا کورونا کے باعث انتقال کرچکے ہیں۔ اسی طر ح نواب ثنا اللہ زہری دور حکومت میں صوبائی وزیر صنعت رہنے والے سردار در محمد ناصر بھی کورونا کا شکار ہوکر انتقال کرچکے ہیں۔بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے رکن قومی اسمبلی اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی بھی اس وائرس کا شکار ہوکر ان دنوں قرنطینہ میں ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں