راولپنڈی، تھانہ مندرہ کی حدود میں نجی اسکول میں کریکر دھماکا، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

راولپنڈی(پی این آئی) صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں نجی اسکول میں کریکر دھماکا ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ مندرہ کی حدود میں واقع نجی اسکول میں کریکر دھماکا ہوا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔کریکر دھماکے

کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسکول خالی ہونے کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔اس سے قبل رواں سال 12 مارچ کو راولپنڈی میں صدر تھانہ کینٹ حدود میں واقع کباڑی بازار میں کریکر دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس اور ایس پی پوٹھو ہار سید علی باری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے تھے۔ جائے وقوعہ پر جلا ہوا موٹر سائیکل پایا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close