نیب کا رخ اب حکومت کی طرف سابق وزیر صحت عامر کیانی کے خلاف انکوائری معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کے خلاف شکایت کی جانچ پڑتال کی منظوری

اسلام آباد(پی این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر صحت عامر محمود کیانی کے خلاف انکوائری اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے خلاف شکایت کی جانچ پڑتال کی منظوری دے دی۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب ہیڈکوارٹرز اسلام

آباد میں ہوا، جہاں ڈپٹی چیئرمین نیب سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔اس حوالے سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو اجلاس میں 3 انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔ان 3 انکوائریز کے حوالے سے نیب اعلامیے میں بتایا گیا کہ سابق وزیر برائے قومی ہیلتھ سروسز اینڈ کوآرڈینیشن اور دیگر، سول ایوی ایشن کے افسران/ اہلکاروں اور سی ڈی اے کے افسران و اہلکاروں کے خلاف انکوائریز شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close