آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ کابل، افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات، ڈی جی آئی ایس آئی بھی ہمراہ

اسلام آباد(پی این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ کابل، افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات، ڈی جی آئی ایس آئی بھی ہمراہ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدراشرف غنی سے ملاقات کی ہے ۔افغان میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل

قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید اورافغانستان کے لئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق بھی آرمی چیف کے ہمراہ ہیں ۔ آرمی چیف کی سربراہی میں وفدکی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات جاری ہے ۔ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل ، سرحدی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ آرمی چیف عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کریں گے۔خیال رہے کہ صدارتی انتخابات کے بعد پاکستان کی جانب سے اعلی ٰ عسکری قیادت کا پہلا بڑادورہ ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close