آمدن سے زائد اثاثوں اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف آج نیب میں پیش ہو گے

لاہور(پی این آئی):آمدن سے زائد اثاثوں اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف آج نیب میں پیش ہو گے، آمدن سے زائد اثاثوں اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی آج نیب میں پیشی ہے۔نجی نیوز چینل کے مطابق شہباز شریف نے آج آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب کے

سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پارٹی ذرایع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی پیشی پر کارکنوں کو نیب آفس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری طرف شہباز شریف کی نیب دفتر میں طلبی کے سلسلے میں دفتر کے باہر بڑی تعداد میں پولیس اہل کار تعینات کر دیے گئے ہیں۔نیب دفتر کے باہر رکاوٹیں بھی کھڑی کر دی گئیں، پولیس کی گاڑیاں اور پریزن وین بھی منگوا لی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں