انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سربراہی کے لیے پاکستان اور بھارت مد مقابل ہو گئے

لاہور(پی این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سربراہی کے لیے پاکستان اور بھارت مد مقابل ہو گئے،ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی سی سی کے کئی ارکان چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو آئی سی سی چیئرمین بنانے کے خواہاں ہیں۔اس سلسلے میں بورڈز ممبران نے چیئرمین پی سی بی سے رابطے قائم کیے ہیں اور چیئرمین شپ

کے لیے اپنی بھرپور معاونت اور کردار ادا کرنے کا یقین دلایا ہے۔ممبران نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی کے مالی اور اندرونی مسائل آپ حل کرسکتے ہیں لہذا وہ اس عہدے کے لیے آپ کو بہترین انتخاب سمجھتے ہیں۔آئی سی سی نئے چیئرمین کے انتخاب کا طریقہ کاربدھ کوٹیلی کانفرنس میں طےکرےگی، آئی سی سی کے موجودہ چیئرمین ششانک منوہر کےعہدےکی مدت جولائی میں ختم ہورہی ہے جس کے بعد نئے چیئرمین کا انتخاب جولائی میں ہی ہوگا۔آئی سی سی کے چیئرمین کے عہدے کے لئے بھارت سارو گنگولی کو منتخب کرانا چاہتا ہے جب کہ کئی بورڈز ممبران احسان مانی کے حق میں ہیں۔واضح رہے کہ احسان مانی2003سے2006تک آئی سی سی کے صدر رہ چکے ہیں اور بہترین شخصی صلاحیتوں اور معاملہ فہم ہونے کی قابلیت کی وجہ سے انہیں کئی غیر ملکی بورڈز کا بھرپور اعتماد حاصل رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں