تھانہ دینہ کی کارروائی، جعلی پولیس افسر گرفتار

جہلم(طارق مجید کھوکھر)جہلم پولیس تھانہ دینہ کی کارروائی،جعلی پولیس افسر کا روپ دھارنے والا ملزم گرفتار۔سب انسپکٹرنثار احمد ایس ایچ او تھانہ دینہ اوراسسٹنٹ سب انسپکٹر شوکت محمود تھانہ دینہ نے کا رروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس افسربن کر سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے والا نو سر باز لقمان حسین ولد محمد

اسلام سکنہ دینہ کو گرفتار کر لیا۔ملزم سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ روند برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close