دنیا کے پانچ ممالک جو کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر قرار دے دیئے گئے ،فہرست میں بھارت کا نمبر کونسا ہے؟

واشنگٹن(پی این آئی) یوں تو کورونا وائرس نےتقریبا ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے تاہم اس موذی وائرس سے متاثرہ پانچ بڑے ممالک میں مریضوں کی تعداد دنیا کے آدھے ممالک کے متاثرین سے زیادہ ہے۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ ان ممالک

میں 19 لاکھ متاثرین کے ساتھ امریکہ سرفہرست ہے۔دوسرے نمبر پر برازیل ہے جہاں متاثرین کی تعداد سات لاکھ ہوگئی ہے۔روس میں چار لاکھ سے زائد یعنی چار لاکھ 67 ہزار 73 کورونا وائرس متاثرین ہیں۔برطانیہ میں یہ تعداد تین لاکھ کے قریب بنتی ہےجہاں اس وقت تک دو لاکھ 87 ہزار 621 کورونا متاثرین کی تشخیص ہوئی ہے۔انڈیا ان ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں اس وائرس کے متاثرین کی تعداد دو لاکھ 57 ہزار 486 سے بڑھ گئی ہے۔ان ممالک میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت زیادہ ہے۔ امریکہ میں بھی حالیہ ہفتوں میں اس صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ماہرین کے خیال میں برازیل اور انڈیا میں کم ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے اور ان ممالک میں متاثرین کی حقیقی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ان ممالک کی آبادی کے تناسب کو بھی پیش نظر رکھنا بہت اہم ہے۔امریکہ میں تقریباً 33 کروڑ لوگ بستے ہیں جبکہ انڈیا کی آبادی ایک اعشاریہ تین ارب ہے۔اس صورتحال میں ماہرین فی لاکھ آبادی پر متاثرین کی اوسط نکالنے والے طریقے پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔اس لحاظ سے پیرو سرفہرست ہے جہاں ہر ایک لاکھ میں سے 585 لوگ متاثر ہیں۔ اس کے بعد دوسرا نمبر امریکہ کا بنتا ہے جہاں یہ تعداد 579 ہے جبکہ برطانیہ میں 428، اٹلی میں 388 اور روس میں یہ تعداد 311 ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں