وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب، اسٹیل ملز کے ملازمین کے مستقبل کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب، اسٹیل ملز کے ملازمین کے مستقبل کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا ،8نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا ۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ8 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی،اقتصادی رابطہ

کمیٹی کی جانب سے پاکستان سٹیل مل کے 9ہزار ملازمین کی برطرفی پر غور اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ کابینہ کو آئندہ مالی سال کے بجٹ پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی،ساتھ ہی ارسا کے ٹیلی میٹری سسٹم میں تاخیر کی وجوہات کی رپورٹ پر غور کیا جائے گا ۔وفاقی کابینہ اسلام آباد کے ایف 12اور سیکٹر جی 12میں سرکاری ملازمین کے لئے رہائشی منصوبے پر غور کرے گی جبکہ وفاقی کابینہ کو متروکہ املاک وقف بورڈ میں اصلاحات کے عمل پر بریفنگ دی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close