کراچی لیاری کے علاقے لیاقت کالونی میں گرنے والی مخدوش عمارت کے ملبے سے 3 خواتین سمیت 6 افراد کی لاشیں نکا لی گئیں

کراچی(پی این آئی)کراچی لیاری کے علاقے لیاقت کالونی میں گرنے والی مخدوش عمارت کے ملبے سے 3 خواتین سمیت 6 افراد کی لاشیں نکا لی گئیں۔کراچی کے علاقے لیاری لیاقت کالونی میں گزشتہ شب 5 منزلہ مخدوش عمارت گرنے کے بعد ملبے تلے دب کر 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے ، جبکہ 2 پولیس

اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔گزشتہ شب ساڑے 8 بجے کے قریب لیاری لیاقت کالونی میں رہائشی عمارت گرنے کا واقع پیش آیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے کام میں ، پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے اہلکار وں کی جانب سے حصہ لیا گیا۔عمارت کے ملبے کو ہٹانے اور اس کے تلے دبے مزید افراد کی تلاش کیلئے ریسکیوا ٓپریشن تاحال جاری ہے ، علاقہ مکینوں نے ممکنہ طور پر مزید افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔دوسری جانب گرنے ہونے والی عمارت کی گلی میں ایک اور 5 منزلہ عمارت کو مخدوش ہونے پر خالی کرا دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close