سندھ میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 679 ہو گئی، 435 ک حالت تشویشناک ہے، وزیر اعلیٰ سندھ پریشان ہو گئے

کراچی(پی این آئی)سندھ میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 679 ہو گئی، 435 ک حالت تشویشناک ہے، وزیر اعلیٰ سندھ پریشان ہو گئے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 679 ہوگئی ہے، اس وقت 435 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

میں کورونا وائرس کی صورت حال سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس وقت 83 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج 468 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں، صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 19137 ہوگئی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت 19739 مریض زیرعلاج ہیں، جبکہ 18263 مریض ہوم آئسولیشن میں ہیں، 60 مریض آئسولیشن سینٹرز میں زیرعلاج ہیں اور 1416 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ 1447 نئے کیسز میں سے 963 کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں، ضلع شرقی میں 284، ضلع وسطی میں 237 اور ضلع جنوبی میں 214 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ملیر میں 130، کورنگی 63، ضلع غربی میں 35 نئے کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید بینظیرآباد میں 39، لاڑکانہ اور سانگھڑ میں 36 ،36 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ گھوٹکی میں 34، خیرپور میں 33، جامشورو میں 17 مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دادو میں 14، بدین میں 13، کشمور میں 11 نئے کیسز ظاہر ہوئے اور میرپورخاص میں 9، سکھر میں 8، مٹیاری اور نوشہرو فیروز میں 2، 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، عمر کوٹ اور قمبر میں ایک ایک مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close