امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات، افغان امن عمل میں کردار کی تعریف

راولپنڈی (پی این آئی)امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات، افغان امن عمل میں کردار کی تعریف،امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے افغان امن مذاکراتی عمل میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کردار کو سراہا ہے۔

امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ افغان مفاہمتی عمل کے سفیر زلمے خلیل زاد نے 7 جون کو اسلام آباد کا دورہ کیا۔سفارت خانے کے جاری بیان کے مطابق زلمے خلیل زاد نے اپنے دورہ پاکستان میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں میں انٹرا افغان مذاکرات عمل شروع کرنے کے اقدامات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔امریکی سفارتخانے نے بتایا کہ ملاقات میں انٹرا افغان مذاکرات سے قبل تشدد کے واقعے میں کمی کا بھی جائزہ لیا گیا اور زلمے خلیل زاد نے افغان امن مذاکرات میں وزیر اعظم عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ کے کردار کو سراہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close