کورونا سے ہسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے، رواں ماہ میں ایک ہزار آئی سی یوبیڈز یقینی بنائیں گے، اسد عمر کا وعدہ

اسلام آباد (پی این آئی)کورونا سے ہسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے، رواں ماہ میں ایک ہزار آئی سی یوبیڈز یقینی بنائیں گے، اسد عمر کا وعدہ،اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت رواں ماہ میں ایک ہزار آئی سی یوبیڈز یقینی بنائے گی، صوبوں کیساتھ ملکر صحت کے نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔وفاقی وزیر اسد عمر نے

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کورونا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط ہے، ایک ہفتے میں 250 وینٹی لیٹرز صوبوں کو فراہم کیے گئے، کورونا کی وجہ سے ہسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے، صحت کے نظام میں بہتری سے متعلق صوبوں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close