نئی دہلی (پی این آئی) انڈونیشیاکی طرف سے حج 2020ءمیں اپنے عازمین نہ بھیجنے کے اعلان کے بعد بھارت نے بھی سعودی حکام کی طرف سے واضع جواب نہ آنے پر حج درخواستیں دینے والوں کو 100فیصد رقوم واپس لینے کی سہولت فراہم کر دی۔بھارت کی حج کمیٹی نے حج کی رقوم کی مکمل واپسی کیلئے ویب
سائٹ www.hajcommittee.gov.in پر فارم جاری کر دیا۔اسلامی ممالک میں سب سے زیادہ عازمین تقریباََ 2لاکھ 10ہزار انڈونیشیا سے حج کی سعادت حاصل کرتے ہیں مئی میں انڈونیشیانے کرونا کی وبا کو بنیاد بنا کر سعودی عرب کو تحریری طور پر حاجی نہ بھیجنے کی درخواست کرتے ہوئے معذرت کر لی تھی۔ بھارت سے ایک لاکھ 70ہزار عازمین ہر سال جاتے ہیں۔انڈونیشیا کے بعد بھارت نے بھی اپنے عازمین کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو سامنے رکھتے ہوئے کامیاب درخواست گزار کو پوری رقم واپس لینے کی سہولت فراہم کر دی ہے بتایا گیا ہے بھارتی حکومت نے سعودی حکام کو حج ہونے یہ نہ ہونے کے حوالے سے واضع بتانے کی درخواست کی تھی سعودی حکام نے حتمی جواب دینے کی بجائے انتظار کرنے کا کہا تھا 24جون سے حج آپریشن ہونے جا رہا ہے انڈین حکومت نے سعودی عرب سے تسلی بخش جواب نہ آنے اور حج آپریشن شروع ہونے میں کم وقت رہنے کی وجہ سے اپنے حاجیوں کو جمع کرائی گئی رقوم واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ا س کے لیے جاری کئے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے آپ لوگوں کی جمع کرائی گی رقم کی تفصیل کا فارم پر کر کے جمع کرا دیں اور متعلقہ بنکوں سے پوری کی پوری رقم واپس وصول کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں