واشنگٹن(پی این آئی)دنیا بھر میں کورونا وبا کا اگلا مرکز کونسے ممالک ہیں؟ عالمی ادارہ صحت نے تشویشناک دعویٰ کر دیا۔۔۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ لاطینی امریکا کے ملک دنیا بھر میں کورونا وبا کا نیا مرکز بن گئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ لاطینی امریکی ملک
کورونا کے باعث عائد پابندیاں اٹھانے میں جلدی نہ کریں، اس خطے میں کورونا کےکیس اور اس سے اموات میں دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق لاطینی امریکی ممالک میں ایک کروڑ 20 لاکھ کے قریب کیس ہیں جب کہ وہاں 60 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ برازیل میں اب تک 6 لاکھ 73 ہزار سے زائد کیس اور 36 ہزار کے قریب اموات ہو چکی ہیں۔ برازیل کورونا مریضوں کی تعداد کے حساب سے دنیا میں دوسرے اور اموات کے معاملے میں تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ فیڈرل یونیورسٹی آف ریو کی تحقیق کے مطابق 20 جون تک برازیل میں کورونا کیسوں کی تعداد 10 لاکھ اور اموات کی تعداد 50 ہزار تک پہنچ جائیں گی۔ اس کے باوجود برازیل کے شہر ساؤ پالو میں چرچ،کاروں کی دکانوں اور ڈیکوریشن اسٹور کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔میکسیکو میں کورونا کے ایک لاکھ 10ہزار سے زائد کیس جب کہ 13 ہزار اموات ہو چکی ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ ٹیسٹنگ انتہائی کم ہونے کے باعث کیسز کی اصل تعداد لاکھوں میں ہوسکتی ہے۔ادھر یوروگوئے،کورونا وبا پر قابو پانے میں کام یاب رہا ہے جہاں تقریباً ساڑھے تین کروڑ کی آبادی میں صرف 845کیسز اور 23اموات ہوئی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کامیابی کی وجہ قرنطینہ کے بروقت اقدامات،متاثرین کا پتہ لگا کر انہیں آئسولیٹ کرنے کا بہترین نظام شامل ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں