شاپنگ پلازہ کھولنے والے خوش ہوجائیں کہ اب لوگوں کے پاس پیسہ ہے لیکن آئی سی یو میں بیڈ دستیاب نہیں، مرتضیٰ وہاب پھٹ پڑے

کراچی (پی این آئی)شاپنگ پلازہ کھولنے والے خوش ہوجائیں کہ اب لوگوں کے پاس پیسہ ہے لیکن آئی سی یو میں بیڈ دستیاب نہیں، مرتضیٰ وہاب پھٹ پڑے ،سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کورونا کیسز میں اضافے پر کہا ہے کہ جو لوگ کاروبار اور شاپنگ پلازہ کھولنے میں دلچسپی رکھتے تھے وہ خوش ہوجائیں

کہ اب لوگوں کے پاس پیسہ تو ہے لیکن اسپتالوں کے آئی سی یو میں بیڈ دستیاب نہیں۔اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اللہ رحم فرمائے کہ اب کورونا کے مریضوں کے لیے اسپتالوں کے آئی سی یو میں بیڈ دستیاب نہیں ہیں۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 744 نئے مریض سامنے آئے ہیں، جو لوگ کاروبار اور شاپنگ پلازہ کھولنے میں دلچسپی رکھتے تھے وہ خوش ہوجائیں۔خیال رہے کہ سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 38 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور 650 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ملک بھر میں کورونا کے ایک لاکھ سے زائد مریض رجسٹرڈ ہوچکے اور 2 ہزار 32 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔گذشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کورونا کے معاملے پر عوام کی جانیں بچانے کے بجائے معیشت بچانے کا ماڈل اپنایا گیا اور وفاق نے وائرس کی روک تھام کی سندھ حکومت کی کوششوں کو سبوتاژ کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس پاکستان میں زبردستی پھیلایا گیا، ہماری بات نہ مانیں مگر ان کی تو مانیں جو اس بیماری سے فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں، وفاقی حکومت اعدادو شمار کے ساتھ کھیل کر عوام کو بے وقوف بنارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close