جہانگیرترین کو پچھلے دروازے سے لندن بھگا کر کہتے ہیں احتساب ہو رہا ہے، عمران اور بزدار کو گرفتار کیا جائے، مریم اورنگزیب کا مطالبہ

اسلام آباد (پی این آئی) جہانگیرترین کو پچھلے دروازے سے لندن بھگا کر کہتے ہیں احتساب ہو رہا ہے، عمران اور بزدار کو گرفتار کیا جائے، مریم اورنگزیب کا مطالبہ،مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر شبلی فراز کے شوگر مافیا متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سخت برہمی کا اظہا کیا ہے۔ وفاقی وزیر

شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ شوگر مافیا کے خلاف کارروائی ہوگی اوریہ وعدہ جلد پورا ہوگا۔مذکورہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران مافیا خود چینی مافیا ہے کیونکہ چینی چوری کی ای سی سی اور کابینہ میں تمام فیصلوں کی منظوری صرف عمران اور بزدار صاحب نے دی۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین کو پچھلے دروازے سے لندن بھگا کرخود چینی کمیشن سے بھاگ کر کہتے ہیں احتساب ہو رہا ہے، یہ کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں؟ عمران اور بزدار صاحب کو گرفتار کیا جائے۔عوام آپ کے اربوں ڈالرکے فراڈز نہیں بھولی، آپ کا حساب ضرور ہوگا: شہباز گل،دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ کار شہباز گل نے بھی مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کرپٹ لیگ کی ترجمان کے بیانات سن کر تو جھوٹ بھی شرما جاتا ہے۔ معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ ان کا ایجنڈا ہے کہ جھوٹ بولو اور اس قدر تواتر سے بولو کہ سچ کا گماں ہونےلگے لیکن بے فکر رہیں، عوام آپ کی قیادت کے اربوں ڈالرکے فراڈ نہیں بھولی، آپ کا حساب ضرور ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close