سنتھیا رچی پی ٹی آئی والے خوش نہ ہوں، کل سچے الزامات لگے تو منہ چھپاتے پھریں گے، سعید غنی گیلانی، رحمان ملک کے دفاع میں نکل آئے

کراچی(پی این آئی)سنتھیا رچی پی ٹی آئی والے خوش نہ ہوں، کل سچے الزامات لگے تو منہ چھپاتے پھریں گے، سعید غنی گیلانی، رحمان ملک کے دفاع میں نکل آئے،وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سنتھیا رچی کے الزامات کو سوچا سمجھا منصوبہ قرار دے دیا۔سعید غنی نے کہا کہ گھٹیا الزامات کا مقصد سیاسی لیڈر شپ کو

عوام کی نظروں میں گِرانا اور اصل مسائل سے توجہ ہٹانا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ تماشا چلتا رہا تو کل دوسری اور پرسوں تیسری پارٹی نشانے پر ہوگی ۔سعید غنی نے پی ٹی آئی والوں سے بھی کہا کہ خوش نہ ہوں ، حکومت میں بیٹھے لوگوں کی کارستانیاں ڈھکی چُھپی نہیں ہیں، کل سچے الزامات لگے تو جان نہیں چُھڑاسکیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وقت ثابت کرے گا کہ امریکی خاتون کتنی سچی ہیں، وہ ابھی تک کچھ سامنے نہیں لاسکیں۔یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت پر الزامات لگانے والی امریکی خاتون صحافی سنتھیا رچی کو منگل کو عدالت نے طلب کرلیا ہے، جبکہ ایف آئی اے، سائبر کرائمز اور پی ٹی اے کونوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے بھی اسی دن جواب طلب کیا ہے۔ایف آئی اے کو تحریری بیان میں سنتھیا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے نہیں لڑنا چاہتی، بلاول کو مستقبل کا طاقتور لیڈر دیکھتی ہوں اور بلاول کا مستقبل کے رہنما کے طور پر ڈاکومنٹری میں انٹرویو کرنا چاہتی تھی۔قبل ازیں سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ 2011ء میں جب رحمٰان ملک وزیر داخلہ تھے انہوں نے جنسی زیادتی کی، سابق وزيراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین نے بھی دست درازی کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں