پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو، دو دن اسمبلی اجلاس میں شریک رہے، قرنطینہ میں چلے گئے

کراچی(پی این آئی)پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو، دو دن اسمبلی اجلاس میں شریک رہے، قرنطینہ میں چلے گئے،پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی شر جیل میمن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ شرجیل میمن

نے کہا کہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا رزلٹ مثبت آنے پر خود کو علیحدہ کر لیا ہے۔شرجیل میمن کورونا سے متعلق حیدرآباد میں سندھ حکومت کے فوکل پرسن ہیں۔رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن دو روز قبل تک سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شریک رہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کے دو رہنمائوں فیصل سبزواری اور اسا مہ قادری کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، جس کے بعد دونوں رہنمائون نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close