فیصل آباد کی علامہ اقبال کالونی سے اغواء کیے جانے والے 7 سالہ بچے سمیع اللہ کی لاش نہر سے مل گئی

فیصل آباد(پی این آئی)فیصل آباد کی علامہ اقبال کالونی سے اغواء کیے جانے والے 7 سالہ بچے سمیع اللہ کی لاش نہر سے مل گئی،پنجاب کے بڑے صنعتی شہر فیصل آباد میں 7 سالہ بچے کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا۔مغوی بچے کی لاش اس کے اغواء کے 2 روز بعد نہر سے مل گئی، لاش برآمد کر کے پولیس نےتحقیقات

شروع کر دی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق 7 سالہ سمیع اللّٰہ کو 5 جون کی شام فیصل آباد کی علامہ اقبال کالونی سے اغواء کیا گیا تھا۔پولیس نے تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں بچے سمیع اللّٰہ کے اغواء کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔آج سمیع اللّٰہ کی لاش ڈجکوٹ کے علاقے میں نہر رکھ برانچ سے مل گئی۔پولیس نے بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر ڈجکوٹ منتقل کر کے ورثاء کو اطلاع کر دی ہے۔ورثاء نے اغواء کر کے بچے سے زیادتی کیے جانے کا شبہ ظاہر کیا ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close