کورونا سے لڑائی میں بڑی مدد آپہنچی ، پاکستان پر ڈالروں کی بارش کر د ی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر کا قرض دینے کا اعلان کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک اور حکومت پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں جس کے تحت اے ڈی بی 30 کروڑ ڈالر قرض اور 50 لاکھ ڈالر امداد کی

صورت میں دے گا۔وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بحتیار نے فنڈنگ پر ایشیائی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایمرجنسی امداد انسداد کورونا اور احساس پروگرام کے ذریعے نقد رقم کی منتقلی کیلئے استعمال ہوگی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ہیڈ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سماجی واقتصادی شراکت دار جاری رکھیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل رواں سال مارچ میں بھی ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 20 لاکھ ڈالر کی امداد کی منظور دی تھی۔واضح رہےکہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے دنیا بھر میں پھیلنے والی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پاکستان کو فوری طور پر5 کروڑ ڈالر امداد جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close