مکہ مکرمہ کے ہسپتال میں پاکستانی ڈاکٹر نعیم کورونا سے لڑتے ہوئے زندگی ہار گئے

ریاض(پی این آئی)مکہ مکرمہ کے ہسپتال میں پاکستانی ڈاکٹر نعیم کورونا سے لڑتے ہوئے زندگی ہار گئے۔سعودی عرب میں پاکستانی ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہارگئے.ڈاکٹر نعیم مکہ مکرمہ کے مقامی ہسپتال میں دم توڑ گئے، ڈاکٹر نعیم سرجیکل اسپیشلسٹ تھے اورعرصہ دراز سے سعودی عرب میں

طبی خدمات سرانجام دے رہے تھے.سعودی عرب میں پاکستان ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر اسد رومی کے مطابق ڈاکٹر نعیم کا تعلق راولپنڈی سے تھا، ڈاکٹر نعیم کی اہلیہ اور تین بیٹیوں کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے، جن کو گھرپرہی قرنطینہ کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close