سرکاری، نجی تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کی اجازت نہیں، اسکول ہم سب سے آخر میں کھولیں گے، سعید غنی کا اعلان

کراچی(پی این آئی)سرکاری، نجی تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کی اجازت نہیں، اسکول ہم سب سے آخر میں کھولیں گے، سعید غنی کا اعلان۔صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کی کوئی اجازت نہیں ہو گی۔اسکول واحد جگہ ہوگی جو ہم سب سے آخر میں کھولیں

گے۔محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ہوبے والے فیصلے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ نجی تعلیمی اداروں کو آن لائن ایجوکیشن شروع کرنے کی اجازت ہوگی۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ ان تمام اسکولز کو مکمل طور پر ایس او پیز پرلازمی عمل درآمد کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نجی اسکولز اپنے اساتذہ کو جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے بلوا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسکولزکھولنے اورنجی اسکولز میں کلاس پروموشن سے متعلق سب کمیٹی بنا دی گئی ہے جو تمام صورتحال کا جائزہ لے کر اپنی تجاویز پیش کرے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں