دیربالا کے علاقہ نہاگدرہ کے سینکڑوں مکینوں کا سڑک کی عدم تعمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

دیر بالا (گل حماد فاروقی)دیربالا کے علاقہ نہاگدرہ کے سینکڑوں مکینوں کا سڑک کی عدم تعمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ چترال کے پڑوسی ضلع دیر بالا میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ سال 2014 میں علاقے کی مین سڑک کی تعمیر ومرمت کے لیے 37 کروڑ روپے منظور ہوئے تھے مگر 6 سال گزرنے کے باوجود سڑک

پر تسلسل کے ساتھ کام کا آغاز نہیں کیا جا رہا ہے جس سے مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نہاگدرہ کی یہ سڑک جس پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ سفر کررہے ہیں، گزشتہ کئی سالوں سے ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس پر چلنا انتہائی مشکل اور دشوار ہو گیا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی تعمیر اور مرمت پر فوری کام کا آغاز کیا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے۔دوسری جانب دیربالا میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا علاقہ نہاگدرہ کے عمائدین نے سڑک کی عدم تعمیر پر حکومت اور مقامی ممبران اسمبلی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کیا ہے۔ دیربالا واڑی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نہاگدرہ کے عمائدین ملک مناف پائیندہ خیل ملک شیر محمد ملک سلیمان سید امجد شاہ اور دیگر نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے پچاس ہزار آبادی پر مشتمل علاقے کی مین سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا ہے جس سے سڑک پر سفر کرنے والے بڑی ازیت سے دوچار ہوجاتے ہیں ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سال 2014 میں اس سڑک کی تعمیر کے لئیے خطیر رقم منظور ہوئی تھی مگر تاحال عملی طور پر کام کا آغاز نہیں ہوا ہے اور متعلقہ اداروں اور ممبران اسمبلی کی جانب سے فنڈز کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر کام بدستور بند ہے۔انہوں نے دھمکی دی ہے کہ نہاگدرہ روڈ پر عملی طور پر کام کا آغاز نہیں کیا گیا تو وزیر اعلی ہاوس سمیت علاقے کے منتخب نمائندوں کے گھروں کے سامنے احتجاج کریں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close