پاکستان میں30روپےفی لیٹر پیٹرول کی فروخت۔۔۔عوام کی بڑی خواہش کی ترجمانی کر دی گئی

لاہور(پی این آئی) پاکستان میں30روپےفی لیٹر پیٹرول کی فروخت۔۔۔عوام کی بڑی خواہش کی ترجمانی کر دی گئی۔۔پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ کے مطابق آج پاکستان میں30روپےلیٹر پیٹرول فروخت ہوناچاہیے،عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی

کم ترین سطح پرآگئی ہیں،وفاقی حکومت نےعالمی مارکیٹ کےمطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں کی،پاکستان مسلم لیگ(ن)کےدور حکومت میں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل65ڈالر قیمت تھی،نوازشریف حکومت نے اس کے باوجود پاکستانی عوام کو 70 روپے تک لیٹر پیٹرول فراہم کیا،اس وقت اسدعمراسحاق ڈار پر40روپے مہنگاپیٹرول فروخت کرنےکاالزام لگاتے تھے،آج عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 15ڈالر فی بیرول فروخت ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ردعمل میں کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پرآگئی ہیں ،وفاقی حکومت پھر بھی 74 روپے 54پیسے فی لیٹر پیٹرول فروخت کررہی ہے، اسدعمراسحاق ڈار پر40روپے مہنگاپیٹرول فروخت کرنےکاالزام لگاتے تھے،اسد عمر صاحب آج آپ کےوزیراعظم کتنےروپےکاایک لیٹرپرعوام کی جیب پرڈاکہ ماررہےہیں؟۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیویز اورٹیکس بھی مزیدبڑھادیےگئےہیں،وزیراعظم اورترجمان پیٹرولیم کے قیمتوں کے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں،عالمی مارکیٹ کے حساب سے آج پاکستان میں 30روپے لیٹر پیٹرول فروخت ہونا چاہیے،چار ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی زائد قیمتیں وصول کر کے عمران حکومت نے اربوں کی دیہاڑی لگائی ہے،کرونا کے نام پرچندہ،غیر ملکی امداد اور پیٹرول پر اربوں کی دیہاڑی بھی حکمران کا پیٹ نہیں بھرسکی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں