راولپنڈی پولیس نے چوری، ڈکیتی کی 128 وارداتوں میں ملوث بصیر گینگ اور عماد گینگ کے 10 کارندے پکڑ لیے

راولپنڈی (پی این آئی) راولپنڈی پولیس نے چوری، ڈکیتی کی 128 وارداتوں میں ملوث بصیر گینگ اور عماد گینگ کے 10 کارندے پکڑ لیے،تھانہ نیو ٹائون پولیس نے ڈکیتی، چوری اور سرقہ بالجبر کی 100 سے زیادہ وارداتوں میں ملوث دو گینگز کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے سی پی او محمد احسن یونس

کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھانہ نیو ٹائون پولیس نے ڈکیتی، چوری اور سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث دو گینگز کے 10 ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان ڈکیتی، چوری اور سرقہ بالجر کی سو سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایس ڈی پی او نیو ٹائون سرکل کی زیر نگرانی ایس پی او نیو ٹائون و دیگر تفتیشی افسران و ملازمین پر مشتمل ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے بصیر گینگ اور عماد گینگ کے 10ارکان کو گرفتار کر لیا۔ بصیر گینگ میں بصیر خان، حمزہ شبیر، دانیال رفاقت، سجاد حسین اور علی حسنین جبکہ عماد گینگ میں عماد علی، عبدالوہاب، عدنان فاروق، محسن علی اور زاہد خان شامل ہیں جن سے 128مقدمات میں لاکھوں کی رقم اور 6موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے۔ سی پی او محمد احسن یونس نے ہدایت کی کہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے اور ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں