ٹکٹ کٹاؤ، لائن بناؤ، ابرار الحق کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا، ٹویٹر پر اعلان، خود کو قرنطینہ کر لیا

لاہور (پی این آئی)ٹکٹ کٹاؤ، لائن بناؤ، ابرار الحق کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا، ٹویٹر پر اعلان، خود کو قرنطینہ کر لیا ،ہلالِ احمر پاکستان کے چیئرمین اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ابرار الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔اس بات اعلان خود ابرار الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔

معروف پاپ گلوکار نے لکھا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ بذریعہ انٹرنیٹ ہلال احمر اور سماجی ادارے سہارا کے لیے اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ابرار الحق نے اپیل کی کہ ان کے لیے اور اس وبا سے لڑنے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close