وانا (قسمت اللہ وزیر) جنوبی وزیرستان کے علاقہ اعظم ورسک میں مسلح افراد نے 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، پہلا واقعہ اعظم ورسک کے علاقہ کژہ پنگہ میں پیش ایا، جس میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے غفار نامی نوجوان جاں بحق، جبکہ دوسرا واقعہ اعظم ورسک میں اس وقت پیش ایا، جب سلیمان
خیل قبیلے کے دشمنی رکھنے والے دو گروہوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کھول دی، جس کے نتیجہ میں وزیر قبیلے سے تعلق رکھنے والا ڈاکٹر مجاہد نوجوان زخمی ہوا، جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات میں اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی، تاہم مقامی پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، یہ دونوں واقعات اس وقت رونما ہوئے،جس وقت جنوبی وزیرستان میں بسنے والے احمدزئی وزیر قبائل کے قومی مشران و عمائدین نے امن وامان برقرار رکھنے کیلئے وانا میں ایک قبائلی جرگہ میں مصروف تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں