چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا

راولپنڈی ( پی این آئی ) چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا.. پاکستانی فوج نے 1ہفتے کے دوران دوسرا بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔ بھارتی ڈرون ایل او سی پر 700میٹر تک پاکستانی حدود کے اندر آگیا تھا

جسے پاک فوج نے مار گرایا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ اطلاعاتِ عامہ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر قنزلوان سیکٹر کی جانب سے آنے والے ڈرون کو پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے مار گرایا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون نیکورن سیکٹر میں 700میٹر تک پاکستانی حدود کے اندر آگیا تھا۔ خیال رہے کہ یہ رواں ہفتے کے دوران دوسرا بھارتی ڈرون ہے جسے پاک فوج نے پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی کرنے پر مار گرایا ہے۔ اس سے قبل 27مئی کو بھی پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا تھا۔ ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کنے بتایا تھا کہ پاک فوج ایک بھارتی جاسوس طیارہ مار گرایا ہے۔پاک فوج کے شعبہ اطلاعاتِ عامہ نے 27مئی کو بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا تھا کہ بھارتی جاسوس طیارہ پاکستان میں 650 میٹر تک اندرآیا تھا جسے پاک فوج نے رکھ چکری سیکٹرمیں مارگرایا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت دہشت گردی کو بڑھاوا دے رہا ہے۔ خیال رہے کہ بھارت کو گزشتہ کافی عرصے سے ہر جانب سے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں نے لداخ میں چینی فوج بھارتی فوج کو پریشان کیے ہوئے ہے اور کافی علاقے پر چین نے قبضہ کرلیا ہے جبکہ دوسری جانب جہاں بھارت اور نیپال کے درمیان کشیدگی کا تعلق ہے تو بھارت کی طرف سے کھولی گئی ایک نئی سڑک جو متنازعہ علاقہ سے گزرتی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان علاقائی تنازعہ پیدا کردیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close