میں کسی سے نہیں ڈرتی، حریم شاہ ایک بار پھر میدان میں آگئیں، اسکینڈل سے متعلق حقیقت واضح کر دی

لاہور(پی این آئی)میں کسی سے نہیں ڈرتی، حریم شاہ ایک بار پھر میدان میں آگئیں، اسکینڈل سے متعلق حقیقت واضح کر دی… مجھے ابھی تک کسی اسکینڈل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ٹک ٹاک اسٹار گرل حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میں کسی سے نہیں ڈرتی، بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں جو کہنا چاہتی ہوں، وہ بولتی ہوں اور شاید

اسی وجہ سے مجھے ابھی تک کسی اسکینڈل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ اس سے قبل حریم شاہ اپنے بیانات اور ٹک ٹاک ویڈیوز کی وجہ سے کافی خبروں میں گردش کرتی رہی ہیں۔ایک وقت میں حریم شاہ نے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچائی ہوئی تھی جس کے بعد حکومتی حلقوں میں ان کا ذکر کیا جا رہا تھا۔ کچھ عرصہ قبل حریم شاہ کی حکومتی رہنماؤں کے ساتھ تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھیں جس کے بعد حکومتی ارکان کو خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔حریم شاہ کا اثر اس قدر بڑھ گیا تھا کہ ایک وقت پر آ کر وزیراعظم عمران خان نے بھی اس معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا تھا۔تا ہم بعد میں حریم شاہ مںظر عام سے غائب ہو گئی تھیں۔ اب دورباہ سے ان کے انٹرویو منظر عام پر آںا شروع ہوئے ہیں لیکن ابھی تک ان کی جانب سے کسی قسم کا کوئی اسکینڈل پیش نہیں کیا گیا اور نہ کوئی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔ بظاہر یوں محسوس ہو رہا ہے کہ شاید وہ اب اس دنیا سے باہر آ گئی ہیں اور ایک نئے انداز سے زندگی گزار رہی ہیں۔انہی معاملات پر بات کرتے ہوئےاپنے حالیہ انٹرویو میں حریم شاہ نے کہا ہے کہ میں کسی سے نہیں ڈرتی، بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں جو کہنا چاہتی ہوں، وہ بولتی ہوں اور شاید اسی وجہ سے مجھے ابھی تک کسی اسکینڈل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ تا ہم اس سے قبل حکومتی شخصیات حریم شاہ کی وجہ سے مختلف اسکینڈلز کا شکار ہوتی رہی ہیں جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close