دبئی/اسلام آباد (پی این آئی)متحدہ عرب امارات سے121میتیں پاکستان لائی گئیں،مرنے والوں میں سے کتنی اموات کورونا وائرس سے ہوئیں؟ اہم تفصیلات آگئیں۔۔۔ متحدہ عرب امارات سے گزشتہ 40روز میں 121میتیں پاکستان آچکی ہیں۔ دبئی میں پاکستان کے کونسل جنرل احمد امجد علی نے بتایا ہے کہ گزشتہ 40روز میں
پاکستانی کونسل خانے کے ذریعے 121میتیں پاکستان پہنچائی گئی ہیں۔ ان میتوں کو پاکستانیوں کو لانے والی سپیشل فلائٹس کے ذریعے پاکستان لایا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہپاکستان آنے والی میتوں میں سے کسی کی بھی موت کورونا سے نہیں ہوئی، کورونا سے وفات پانے والے افراد کی آخری رسومات امارات میں ہی ادا کی جاتی ہیں اور انہیں وہیں دفن کیا جاتا ہے۔ احمد امجد علی نے کہا ہے کہ ابھی مزید 4سے 5میتیں ایسی ہیں جنہیں دبئی سے پاکستان بھیجا جانا ہے اور انہیں بھی جلد پاکستان روانہ کردیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک سپیشل فلائٹس کے ذریعے 12ہزار پاکسانی واپس وطن جاچکے ہیں جبکہ ان میں سے 8ہزار کے قریب مسافر پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی 40فلائٹس کے ذریعے پاکستان واپس گئے ہیں۔ احمد امجد علی نے دبئی اور شمالی اماراتی ریاستوں میں موجود پاکستانیوں کو پیغام دیا کہ جلد پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن بحال ہوجائے گا، انہوں نے پاکستانیوں کو واپسی کے ٹکٹ کیلئے آن لائن پیسے جمع کروانے سے منع کیا۔انہوں نے بتایا کہ آن لائن ٹکٹ بیچنے والے ساب فراڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کونسل خانے کے عملہ جلد پاکستانیوں سے رابطہ کرے گا اور انہیں بتائے گا کہ پاکستانی کس جگہ سے اپنے ٹکٹ وصول کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کی قیمت ٹکٹ کے اوپر درج ہوگی جو کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں