24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے سندھ میں مزید 16اموات، 1103 نئے کیسز سامنے آئے، 905 کا تعلق کراچی سے ہے

کراچی(پی این آئی)24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے سندھ میں مزید 16 اموات، 1103 نئے کیسز سامنے آئے، 905 کا تعلق کراچی سے ہے،سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے سندھ میں مزید 16 اموات ہوئیں جب کہ 1103 نئے کیسز بھی سامنے آئے جن میں سے 905 کا تعلق کراچی سے ہے۔مراد علی

شاہ نے بذریعہ ٹوئٹر بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4101 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 1103 مریض ظاہر ہوئے اور مزید 16 ہلاکتیں بھی ہوئیں۔اس طرح سندھ میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 25309 اور اموات 396 ہوگئی ہیں۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ آج پہلی مرتبہ 1920 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے جس کے بعد اب تک 11190 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے کے 1103 کیسز میں سے 905 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی سے 175، جنوبی 201، وسطی 131 ،کورنگی 100 اور ملیر میں 249 جب کہ ضلع غربی سے 49کیسز رپورٹ ہوئے۔اس کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 32، شکارپور 21، لاڑکانہ 20، سکھر 19، گھوٹکی 18، جیکب آباد 11، جامشورو اور قمبر –شہدادکوٹ میں 7-7، خیرپور 4، دادو، میرپورخاص میں 2-2 جب کہ نوشہروفیروز، سانگھڑ، نوابشاہ اور ٹھٹھہ میں ایک ایک کیسز رپورٹ ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں