پنجگور ( پی این ائی)پنجگور میں کیسکو کی بجلی صارفین کو پیش کش، بل زیادہ ہے تو قسط بنو ا لیں جس ٹرانسفارمر پر 07 فیصد بل جمع نہ ہوئے وہاںبجلی منقطع کر دی جائے گی۔ سپرنٹنڈنٹ انجینئر کیسکو مکران و ایگزیکٹو انجینئر کیسکو تربت مکران ڈویژن کے ہدایات کے مطابق کیسکو پنجگور کے تمام صارفین کو اطلاع
دی گئی ہے کہ وہ اپنے بجلی کے بلز اپنے گنجائش کے مطابق فوری طور پر جمع کریں اور اگر کسی کا بل زیادہ ہے تو وہ کیسکو ( واپڈا ) کے دفتر میں قسطیںکروا سکتا ہے اگر کسی ٹرانسفارمر پر 70 فیصد بل جمع نہ ہو ئے تو ٹرانسفارمر اتارا جائے گا اور اس علاقے کی بجلی مکمل منقطع کی جائے گی۔ اس سلسلے میں یکم جون سے ریکوری مہم شروع کی جائیگی ۔اس لئے صارفین اپنا بل فوری طور جمع کرائیں اور ڈائریکٹ کنکشن سے اجتناب کریں تاکہ کیسکو پنجگور میں بہتر کارکردگی پر لوڈ شیڈنگ کم کرے اور جتنا زیادہ بلز پنجگور کے صارفین جمع کرائیں گے اتنی ہی لوڈ شیڈنگ کم ہوگی ۔کیسکو پنجگورنے امید ظاہر کی ہے کہ تمام صارفین اپنے ٹرانسفارمر ز کے تمام بلز فورا جمع کرینگے اور محلے کے ایک ذمہ دار کے پاس جمع شدہ بلز کے رسید جمع کرائینگے تاکہ بروقت کیسکو کے عملے کو دکھائے جاسکیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں