ایک اور ملک نے کورونا وائرس کو شکست دیدی، پانچ دنوں میں ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا

․ ویلنگٹن (پی این آئی)ایک اور ملک نے کورونا وائرس کو شکست دیدی، پانچ دنوں میں ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا… نیوزی لینڈ کے محکمہ صحت کے سربراہ ایشلے بلوم فیلڈ نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں گذشتہ 5 دن کے دوران کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔بدھ کو ایک پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے

بتایا کہ اس عرصہ کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور شخص صحتیاب ہو گیا اور ملک بھر میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 21 رہ گئی ہے تاہم ان میں سے کوئی بھی شخص کسی ہسپتال میں زیر علاج نہیں۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 5 دن کے دوران کورونا وائرس سے متاثر کسی شخص کی موت واقع نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ملک میں الرٹ لیول فور کر دیا گیا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد نے گھروں سے باہر نکل کر ایکسرسائز کی ہے جو خصوصاً موسم سرما کے دوران صحت کو برقرار رکھنے کے لئے ایک اچھی عادت ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں حکام اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ لاک ڈائون میں بتدریج نرمی کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے نہ آئیں۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اگر ملک میں مسلسل 28 دن تک کورونا وارئس کا کوئی نیا کیس سامنے نہ آیا تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہا نیوزی لینڈ سے کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ ہو گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں